صوابی میں کارروائی، لاکھوں کلو تمباکو کا بھاری ذخیرہ برآمد

0

صوابی: ٹیکس آفس پشاور نے ضلع صوابی کے علاقے انبار میں کارروائی کے دوران لاکھوں کلو تمباکو کا بھاری ذخیرہ برآمد کر لیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق جی ایل ٹی یونٹ مکمل طور پر فعال حالت میں پایا گیا، جہاں سے لاکھوں کلوگرام تمباکو قبضے میں لے لیا گیا۔ برآمد شدہ تمباکو میں شامل ہیں: 5,14,596 کلو ہینڈ اسٹیمڈ لیمینا، 35,280 کلو تمباکو اسٹیم، 74,800 کلو گرین لیف،ذرائع کے مطابق یہ ذخیرہ ایک نجی ٹوبیکو کمپنی کے نام پر موجود تھا، اور یونٹ کے مالک کی شناخت ربنواز کے نام سے ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر گودام اور تمام مشینری کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے، اور غیر قانونی تمباکو مینوفیکچرنگ و ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

یہ کارروائی خصوصی عدالت سے حاصل شدہ سرچ وارنٹ کے تحت کی گئی، اور اس کیس میں مزید قانونی کارروائی اور تفصیلی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.