پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ بن گیا
کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ بن گیا، 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 3 ہزار 373 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 408 پر کیا ہے۔کاروباری دن میں ایک موقع پر انڈیکس 4 ہزار 428 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار 964 تک گیا تھا۔ آج بازار میں ایک ارب 38 کروڑ شیئرز کے سودے 78 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 297 ارب روپے اضافے سے 20 ہزار 509 ارب روپے ہوگئی ہے۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق دنیا بھر کی مارکیٹس شرح سود میں کمی کے سبب بڑھ رہی ہیں۔ پاکستان میں سال 2025 کی اوسط مہنگائی کی ساڑھے تین فیصد شرح سے یہ توقعات زور پکڑ گئی ہیں کہ اسٹیٹ بینک شرح سود کو مزید کم کرے گا۔
