بھارتی کرکٹ بورڈ کا متعصبانہ فیصلہ، بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمن آئی پی ایل 2026 سے باہر

0

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے حالیہ سفارتی کشیدگی اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو ہدایت کی ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئندہ آئی پی ایل 2026 سیزن کے اسکواڈ سے باہر کر دیں۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے تصدیق کی ہے کہ بورڈ نے ٹیم کو باضابطہ طور پر یہ ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر بورڈ نے صورتحال پر نظر رکھنے کی پالیسی اپنائی تھی، تاہم حالیہ پیشرفت کے بعد کھلاڑی کو ٹیم سے خارج کرنا ناگزیر ہو گیا۔

سائیکیا کے مطابق، حالیہ دنوں میں خطے میں پیدا ہونے والی سیاسی اور سفارتی کشیدگی نے اس معاملے کو حساس بنا دیا، جس کے باعث یہ فیصلہ لیا گیا۔ بی سی سی آئی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کسی متبادل کھلاڑی کے لیے درخواست کرتے ہیں تو اسے منظور کر لیا جائے گا۔

یہ اقدام عالمی کرکٹ میں تنقید کی زد میں آ سکتا ہے کیونکہ کھیل اور سیاسی صورتحال کو الگ رکھنے کی عالمی اقدار کے تحت کھلاڑیوں کو کھیل سے خارج کرنا متنازع سمجھا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.