چینی کمپنی نے افریقہ کا پہلا صحرائی ہیوی ہال ریل وے کا ٹریک مکمل کر لیا
چین کی ریلوے کنسٹرکشن کمپنی (CRCC) نے الجزائر میں 575 کلومیٹر طویل ویسٹرن مائننگ ریل وے کا مکمل ٹریک نصب کرنے کا اعلان کیا، جو افریقہ کی پہلی صحرائی ہیوی ہال ریل وے ہے۔ یہ منصوبہ چینی اور الجزائری کمپنیوں کی مشترکہ کاوش سے تین ماہ قبل مکمل ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ریل وے کی تعمیر کے دوران صحرا کے سخت حالات میں 1.1 ملین کنکریٹ سلیپرز تیار کیے گئے اور 580 کلومیٹر سے زائد ریلیں بچھائی گئیں اور ویلڈ کی گئیں۔ منصوبے میں الجزائر کی پہلی خودکار ریل ویلڈنگ لائن اور جدید CPG500 ٹریک مشین بھی استعمال کی گئی۔
Chinese-built Africa’s longest heavy-haul railway bridge, the 6-km PK330 Bridge, completed track-laying on Monday, marking a key milestone in Algeria’s Western Mining Railway, a key project under the Belt and Road Initiative.
The 575-km Western Mining Railway, linking Bechar… pic.twitter.com/cBu1nl4IpN— People’s Daily, China (@PDChina) December 11, 2025
ویسٹرن مائننگ ریل وے بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ کا حصہ ہے اور اس کا مقصد جنوب مغربی الجزائر کے معدنیات، صنعتی زونز اور بندرگاہوں کو مربوط کرنا ہے، جس سے علاقائی اقتصادی ترقی اور نقل و حمل کے روابط میں بہتری کی توقع ہے۔