قومی ائیرلائن کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل
لاہور: قومی ائیرلائن کی نجکاری کے معاملے پر فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی۔کنسورشیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں قومی ائیرلائن کی نجکاری کے معاملے پر فوجی فرٹیلائزیشن کمپنی کے عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ یہ پارٹنرشپ ائیرلائن کی مالی مدد اورکارپوریٹ مہارت کا حصہ ہوگی،کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی سے75 فیصد حصص حاصل کیے۔
اعلامیے کے مطابق فوجی فرٹیلائزر، عارف حبیب کنسورشیم کے ساتھ انتظامی ڈھانچے کاحصہ ہوگی، زمینی آپریشنز اپ گریڈیشن پر پہلے سال 125 ارب روپےکی سرمایہ کاری ہوگی۔
