عمران خان سے ملاقات کی پھر کسی کو اجازت نہ ملی، علیمہ خان کا جیل کی جانب پیدل مارچ

0

راولپنڈی: تحریک انصاف  کے بانی عمران خان سے آج جیل میں ملاقات کا دن ہے، لیکن ان کی بہنوں سمیت کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی، جس کے خلاف علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ شروع کردیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے منگل کو فیملی رہنما ملاقات کرتے ہیں، تاہم کچھ وقت سے ان کی ملاقاتوں پر پابندی ہے۔اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے منگل کو فیملی کے ارکان اور وکلا ملاقات کرتے ہیں، تاہم کچھ وقت سے ان کی ملاقاتوں پر پابندی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں، اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی جا رہی ہے۔حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کررکھی ہے، اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ کسی کو جیل میں بیٹھ کر سیاسی فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش بھی کی ہے، جس کے جواب میں تحریک انصاف نے بات چیت سے انکار کیا، تاہم تحریک تحفظ آئین پاکستان (جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے) نے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.