صدر آصف علی زرداری کی عراقی ہم منصب سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

0

بغداد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے بغداد میں عراق کے صدر عبداللطیف جمال راشد سے ملاقات کی ہے۔ صدارتی محل آمد پر صدرِ پاکستان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اتوار کے روز صدر مملکت آصف علی زرداری اور عراقی صدر کے درمیان صدارتی محل میں ون آن ون ملاقات ہوئی۔ دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون، علاقائی صورتحال اور اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے پرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر صدر عبداللطیف جمال راشد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بغداد تہذیب، تمدن اور استقامت کی علامت ایک تاریخی شہر ہے۔انہوں نے عراق میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عراقی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی اور نئی حکومت کی تشکیل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ انہوں نے عراق کی خودمختاری، علاقائی سلامتی اور قومی وحدت کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.