چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بی آئی ایس پی کے نظام کو مزید شفاف اور باعزت بنانے کی ہدایت

0

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بی آئی ایس پی کے مختلف منصوبوں اور اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے چیئرمین کو بینظیر ہنرمند پروگرام کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہ کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت دی کہ بی آئی ایس پی کے تحت مستحق افراد کو دی جانے والی ادائیگیوں کے نظام کو مزید شفاف بنایا جائے تاکہ کسی قسم کی بدعنوانی یا بے ضابطگی کی گنجائش باقی نہ رہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ادائیگیوں کا ایسا نظام بنایا جائے جس سے مستحق افراد کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو اور انہیں باوقار انداز میں مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے یقین دہانی کرائی کہ ادائیگیوں کے نظام میں مزید بہتری کے لیے اقدامات جلد مکمل کیے جائیں گے تاکہ بی آئی ایس پی کے مقاصد کو زیادہ مؤثر انداز میں حاصل کیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.