سرکاری سکیم کےتحت حج کی بکنگ مکمل کرلی گئی ہے: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت حج کی بکنگ مکمل کرلی گئی ہے، جبکہ پرائیویٹ سکیم کی بکنگ بھی تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے بتایا کہ اس سال حج کے لیے دو پیکجز متعارف کرائے گئے ہیں ،40 دن کا لانگ پیکج 11 لاکھ 40 ہزار روپے اور شارٹ پیکج 12 لاکھ روپے کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دوسری قسط کی مد میں حجاج کو ساڑھے 6 لاکھ روپے** ادا کرنا ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ حجاج کو 12 ہزار سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے تک کی رقم بینکوں کے ذریعے واپس کی جا رہی ہے، تاہم کچھ حجاج کو رقم واپس نہیں ملے گی کیونکہ انہوں نے بہتر عمارات اور سہولیات حاصل کی تھیں۔

اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطاالرحمن نے بتایا کہ سعودی حکومت نے آخری اسٹیج کے مریضوں کے جانے پر پابندی عائد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے ایسے بزرگ حاجی ہوتے ہیں جو چاہتے ہیں کہ وہ مکہ یا مدینہ میں انتقال کریں، مگر اب سعودی حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ سنگین بیمار افراد کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.