اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی
اسلام آباد:اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے ریڈ زون کے علاقے میں خود پر فائر کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ سرینہ ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں وہ ڈیوٹی پر مامور تھے۔ فائرنگ کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں پمزہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ واقعے کی وجوہات کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
