عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کا فیصلہ، حکومت کی گوشت اور پولٹری کی ایکسپورٹ پر پابندی کی تجویز

0

لاہور: حکومت نے عوام کو ریلیف دینے اور گوشت کی قیمتوں میں استحکام کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ وزارتِ پیداوار کے ذرائع کے مطابق مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی برآمد (ایکسپورٹ) پر عارضی پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ مقامی مارکیٹ میں سپلائی بڑھنے سے قیمتوں میں کمی لائی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ برسوں کے سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک شعبے کو شدید نقصان پہنچا۔ جس کے باعث گوشت کی پیداوار کم اور قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔حکومت کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ ایکسپورٹ پر پابندی سے مقامی سطح پر دستیابی بہتر ہوگی اور عوام کو سستا گوشت میسر آسکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشت کی بے جا بڑھتی قیمتوں نےچکن مارکیٹ کو بھی متاثر کیا ہے۔وزارت پیداوار کے مطابق بیف کی سرکاری قیمت 800 روپے فی کلو اور مٹن کی 1600 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم لاہور سمیت کسی بڑے شہر میں سرکاری نرخوں پر گوشت دستیاب نہیں۔

مارکیٹ میں مٹن 2500 سے 3000 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ بیف کی قیمتیں بھی سرکاری ریٹ سے کہیں زیادہ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کی حتمی منظوری کابینہ سے لی جائے گی اور اس فیصلے سے مقامی صارفین کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.