ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اہمیت کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس
اسلام آباد:ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اہمیت کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ان منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جو دوطرفہ اور کثیرالجہتی بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے جاری ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ اقتصادی امور، وزیرِ قانون، اٹارنی جنرل، وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، فنانس ڈویژن کے اسپیشل سیکرٹری، اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری اور اُن کی ٹیم نے شرکت کی۔
ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ بین الاقوامی شراکت داروں کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز مؤثر انداز میں استعمال کیے جا سکیں۔
وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی پیشرفت کے باقاعدہ اور مؤثر جائزے کے لیے ایک مضبوط نظام تشکیل دیا جائے۔

