بنوں: سی ٹی ڈی آپریشن میں 4 اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشتگرد ساتھی سمیت ہلاک
بنوں:محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں آپریشن کے دوران 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔دہشت گرد خالد نے 2023 میں سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں پر متعدد حملےکیے تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 6 میگزین اور 2 دستی بم برآمد کرلیے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں کے چند ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
