پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوس اور دھرنوں پر پابندی عائد

0

لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں 10 دن کے لیے اسلحے کی نمائش اور عوامی اجتماعات  پر  دفعہ  144 کے  تحت  پابندی لگا دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت جلسے، جلوس اور دھرنوں پر  پابندی کر دی گئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت صوبے بھرمیں اسلحے کی نمائش اور عوامی اجتماعات پر  بھی پابندی ہوگی۔مزید برآں صوبے بھر میں اذان اور خطبہ کےعلاوہ لاؤڈ اسپیکرکا استعمال بھی ممنوع ہوگا۔

تحریک لبیک پاکستان نے آج اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور گزشتہ روز بھی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹی ایل پی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے چند واقعات سامنے آئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.