ایشیا کپ فائنل کا ٹاس فکس تھا؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

0

ایشیا کپ 2025ء کے فائنل میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹاس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹاس کے دوران سکہ زمین پر گرتے ہی بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے فوراً آگے بڑھ کر کہا ’ہم پہلے بالنگ کریں گے‘۔ حالانکہ اس وقت تک نتیجہ واضح نہیں ہوا تھا اور نہ ہی میچ آفیشلز کی جانب سے کوئی اعلان ہوا، اس ردِعمل پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

کئی صارفین نے اس صورتحال کو ’مشکوک‘ قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ جب سکہ زمین پر گرنے کے بعد کسی نے اسے دیکھا ہی نہیں اور میچ ریفری نے بھی کوئی تصدیق نہیں کی، تو بھارتی کپتان نے کس بنیاد پر فیصلہ سنا دیا؟ کچھ ناقدین نے اس رویے کو ’فکسنگ‘ قرار دیتے ہوئے میچ کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ میں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔فرید خان نے لکھا کہ ٹاس کا معاملہ فکس لگتا ہے، سوریا کمار یادو کو پہلے کس طرح معلوم ہو گیا کہ وہ ٹاس جیت چکے ہیں، جب کہ میچ ریفری نے ابھی سکہ زمین سے اٹھایا بھی نہیں تھا؟ انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کو آئی سی سی سے اس پر باضابطہ اپیل کرنی چاہیے۔ یہ کھلی دھاندلی ہے۔

اسد ملک نے لکھا کہ ابھی سکہ زمین پر گرنے کے بعد دیکھا بھی نہیں جا سکا، امپاٸر نے پوچھا بھی نہیں اور انڈیا کا کپتان آگے آکے کہتا ہے ہم پہلے بالنگ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ میں ٹاس کو اس طرح جیتنا ہی میچ کی جیت کا پہلا اعلان تھا، جو امپاٸر نے انڈیا کے جھولی میں ڈالی ہے۔

سابق پاکستانی فاسٹ بولر تنویر احمد نے بھی کہا کہ ٹاس فکس تھا کیونکہ جب سکہ پھینکا گیا تو میچ ریفری رچی رچرڈسن نے اس کو دیکھا بھی نہیں لیکن سوریا کمار یادو پہلے ہی جھک گئے اور سکہ اٹھانے سے پہلے ہی کہہ دیا ہم پہلے بالنگ کریں گے۔

تنویر احمد نے مزید کہا کہ جب میچ ختم ہوا تو رچی رچرڈسن پہلے سے گراؤنڈ سے بھاگ گئے، اس وقت آئی سی سی کا سارا سسٹم بی سی سی آئی کے کنٹرول میں ہے۔ جے شاہ جو چاہے گا کرے گا، یہ میچ ریفری اپنی مرضی کا لگائیں گے۔ امپائرز اپنی مرضی کا لگائیں گے اور سب کو خریدیں گے۔ انہوں نے کرکٹ برباد کر دی ہے اور سیاست کو کرکٹ میں لے کر آ رہے ہیں۔ یہ آئی سی سی کو بھی اپنی حکومت کی طرح چلا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.