یونان میں پاکستانی سفیر کی کریٹ کے پولیس ڈائریکٹر سے ملاقات، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر گفتگو
ایتھنز: یونان میں پاکستان کے سفیر عامر آفتاب قریشی نے کریٹ ریجن کے جنرل پولیس ڈائریکٹر میجر جنرل نکولاوس اسپائریداکِس سے ملاقات کی۔
ملاقات میں کریٹ کے علاقے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے باہمی تعاون کو فروغ دینے اور پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے مثبت اقدامات جاری رکھنےپر اتفاق کیا۔

