اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر سے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملاقات، مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر زور
نیو یارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر انالینا بیئربوک سے نیویارک میں 80ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں مسئلہ فلسطین اور اقوام متحدہ خصوصاً سلامتی کونسل میں اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔
اسحاق ڈار نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنازع اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
