پنجگور میں بس اور گاڑی میں ٹکر کے بعد آتشزدگی، 8 افراد جاں بحق
پنجگور : بس اور گاڑی میں ٹکر کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق پنجگور میں گومازین کے علاقے میں بس اور گاڑی میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔
لیویز ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
