اسلامی نظریاتی کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار دینےکا فیصلہ واپس لے لیا

0

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس معاملے پر اگلے اجلاس میں دوبارہ غور کریں گے،  ودہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ  اجلاس کا  آخری  ایجنڈا  آئٹم تھا، اجلاس کے دوران کھانا لگ گیا  تو متعدد ارکان چلے گئے۔

علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ کونسل کے متعدد ارکان ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تھے، نوٹ لینے والے عملے نے سمجھا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیا گیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی پریس ریلیز  میں ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیا گیا تھا۔پریس ریلیز   اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ  ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی اور  زیادتی کے مترادف ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.