ڈیگار قتل کیس: سردار شیرباز ساتکزئی کی ضمانت منظور
کوئٹہ :ڈیگار میں مرد و خاتون کے قتل کے ہائی پروفائل کیس میں گرفتار سردار شیرباز ساتکزئی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس اقبال کاسی کی عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ملزم کی جانب سے عدالت میں اکرم شاہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈیگار میں مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے سردار شیرباز ساتکزئی سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔
