بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم کیلئے سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئیں
دبئی: ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف 21 ستمبر کو ہونے والے اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیےسپورٹس سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر راحیل نے پاکستان ٹیم کو بطورسپورٹس سائیکولوجسٹ جوائن کر لیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے خلاف ایشیا کپ کا دوسرا میچ کل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف میچ سے قبل دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی اہم بیٹھک بھی ہوئی جس میں قومی کھلاڑیوں نے مینجمنٹ کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بہترین کارکردگی کا یقین دلایا جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
