فیفا نے فٹبال کی نئی رینکنگز جاری کردیں، اسپین 11 سال بعد پہلے نمبر پر، پاکستان کا نمبر کیا رہا؟

0

فیفا نے مردوں کے فٹبال کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی جاری کر دی ہے، جس میں یورپی چیمپیئن اسپین نے شاندار چھلانگ لگاتے ہوئے 11 برس بعد پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

سپین نے حالیہ بین الاقوامی میچز میں عمدہ کارکردگی کے باعث ارجنٹائن کو پیچھے چھوڑ دیا، جو اپریل 2023 کے بعد پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوا ہے۔

درجہ بندی کے مطابق فرانس دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ ارجنٹائن تیسرے نمبر پر کھسک گیا ہے۔ انگلینڈ چوتھی، پرتگال پانچویں، برازیل چھٹے اور نیدرلینڈز 7ویں نمبر پر ہیں۔ اٹلی، کروشیا اور بیلجیم بھی ٹاپ 10 میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

پاکستانی فٹبال ٹیم کے لیے بھی یہ درجہ بندی کسی حد تک حوصلہ افزا رہی۔ پاکستان دو درجے بہتری کے ساتھ 199ویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ پاکستان کی رینکنگ میں یہ معمولی بہتری صومالیہ اور جبرالٹر کے نیچے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔

تاہم ابھی بھی گرین شرٹس دنیا کے کمزور ترین فٹبال ممالک میں شمار ہوتے ہیں اور انہیں بین الاقوامی سطح پر اپنی پرفارمنس بہتر بنانے کے لیے طویل سفر طے کرنا ہوگا۔

فیفا کی یہ تازہ رینکنگ عالمی فٹبال میں جاری مقابلے اور ٹیموں کی کارکردگی کا مظہر ہے۔ ماہرین کے مطابق اسپین کا طویل عرصے بعد پہلی پوزیشن پر آنا اس بات کی علامت ہے کہ یورپی ٹیمیں دوبارہ عالمی فٹبال پر اپنا غلبہ بڑھا رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.