ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کی شاندار نتائج کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل

0

پاکستان کے نامور جیولن تھرو ایتھلیٹ اور بین الاقوامی و ایشین چیمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ٹوکیو پہنچ کر ایونٹ میں شاندار کارکردگی کے لیے فینز سے دعاؤں کی درخواست کر دی ہے۔

ارشد ندیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے ٹوکیو آیا ہوں۔ کل انشاءاللہ پاکستانی وقت کے مطابق 4:45 میرا کوالیفائنگ راؤنڈ ہےمیری دعا ہے کہ میں اچھا پرفارم کروں اور فائنل میں جگہ بناؤں۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل 18 ستمبر 2025 کو منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر کے نامور ایتھلیٹس شرکت کریں گے۔ ارشد ندیم نے 2022 میں کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ اور وہ پاکستان کے پہلے اتھلیٹ ہیں جنہوں نے جیولن تھرو میں 90 میٹر کی حد کے قریب پھینکنے کی صلاحیت دکھائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.