سید ذیشان نقوی وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن مقرر

0

وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن کے طور پر مسلم لیگ ن کے رہنما سید ذیشان علی نقوی کو نامزد کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم آفس نے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی کو وزیر اعظم یوتھ پروگرام کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم آفس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سید ذیشان نقوی نے اپنی تقرری پر وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔

"نوجوانوں کی فلاح و بہبود وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے۔ میں قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا اور نوجوانوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ذیشان نقوی کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے جامع پالیسی لائی جائے گی، یوتھ پروگرام کے ذریعے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، اور نئے پروگرامز شروع کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلا جا سکے۔

"پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے جڑا ہے، اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ نوجوانوں پر اعتماد کیا ہے۔ یوتھ پروگرام ان کے خوابوں کو حقیقت بنائے گا۔”

یاد رہے سید ذیشان نقوی اسلام آباد کے سابق ڈپٹی میئر رہ چکے ہیں اور مسلم لیگ ن کے فعال رہنما سمجھے جاتے ہیں۔یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن کے طور پر ذیشان نقوی کی تقرری کو نوجوانوں کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.