امریکہ کا جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان
واشنگٹن :امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکا جرمنی سے اپنے 5 ہزار فوجیوں کو واپس بلائے گا، پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق فوجیوں کا انخلا آئندہ 6 سے 12 ماہ کے دوران مکمل کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر اور جرمن چانسلر کے درمیان حالیہ دنوں میں ایران جنگ کے معاملے پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔
