پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 51 پیسےکا اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر

0

اسلام آباد:حکومت  نے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق   پیٹرول پرفی لیٹرلیوی 3 روپے 88 پیسے کم کردی گئی ہے جب کہ ڈیزل پرفی لیٹر 28 روپے 69 پیسے لیوی عائد کی گئی ہے، ڈیزل پر پہلے لیوی صفر تھی۔ذرائع کا بتانا ہےکہ کل یکم مئی کی چھٹی ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج  ہی کیا گیا۔

پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے کسی قسم کی ہڑتال کا اعلان نہیں کیا: ترجمان اوگرا

دوسری جانب ترجمان اوگرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پرپیٹرولیم ڈیلرزکی مبینہ ہڑتال سے متعلق جعلی خبریں گردش کررہی ہیں، کسی بھی پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے کسی قسم کی ہڑتال کا اعلان نہیں کیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ یکم مئی سے پیٹرول پمپس کی بندش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ جنگ کے آغاز سے ہی پیٹرولیم سپلائی بلاتعطل برقرار رکھی گئی ہے، مستقبل میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی یقینی بنائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.