بنگلورو میں بارش اور اولوں نے تباہی مچادی، 10 افراد ہلاک، مزید بارش کی پیشگوئی
بنگلور :بھارتی شہر بنگلورو میں صرف 40 منٹ کی بارش نے تباہی مچا دی جس سے کئی سڑکیں ڈوب گئیں اور مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید طوفانی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
بارش سے شہر کی کئی سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کررہی ہے، سڑکوں پر گھٹنوں گھٹنوں تک پانی کھڑا ہے اور شہر میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہے۔ بنگلور کے کئی علاقوں میں اولے بھی پڑے ہیں جب کہ آئندہ چند گھنٹوں میں اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
