حج 2026 کی تیاری: غلافِ کعبہ کا نچلا حصہ تین میٹر تک بلند، خصوصی عمل مکمل

0

جدہ :مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی نے حج 2026 کے انتظامات کے سلسلے میں اہم مرحلہ مکمل کرتے ہوئے غلافِ کعبہ (کسوہ) کے نچلے حصے کو تین میٹر تک بلند کر دیا۔

سعودی حکام کے مطابق یہ کام  ہفتے  کے  روز مکمل کیا گیا، جس میں 34 ماہر کاریگروں پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا۔ یہ عمل تقریباً دو گھنٹوں میں منظم پروٹوکول کے تحت مکمل کیا گیا۔

اس دوران مقدس مقام کعبہ  کے چاروں اطراف غلاف کے نچلے حصے کو احتیاط سے کھول کر اوپر اٹھایا گیا، جبکہ اس کے گرد دو میٹر چوڑا سفید کپڑا بھی لگایا گیا۔ یہ انتظام ہر سال حج کے موقع پر زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور مناسک حج کے دوران سہولت کے پیش نظر کیا جاتا ہے۔

مسجدالحرام  میں کیے جانے والے اس عمل کا مقصد عبادات کے دوران سہولت، نظم و ضبط اور مقدس مقام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کی نگرانی اور تفصیلات سعودی پریس ایجنسی (SPA) نے بھی جاری کی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.