ایران کے نئے سپریم لیڈر زخمی  لیکن وہ زندہ ہیں: امریکی وزیر جنگ

0

واشنگٹن: امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کے زخمی ہونے کا شبہ ہے تاہم وہ زندہ ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو امریکی افواج دوبارہ فوجی کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں، اور اسے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی قرار دیتے ہوئے “بحری قزاقی” سے تشبیہ دی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ناکہ بندی کے باعث ایران کی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں جبکہ بحری ٹریفک پر امریکی بحریہ کا کنٹرول برقرار ہے۔ ان کے مطابق یہ ناکہ بندی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ضروری ہوا۔

پیٹ ہیگسیتھ نے مزید کہا کہ ایران جنگ بندی میں رہنے کو ترجیح دیتا ہے، تاہم صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی توانائی صنعت مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئی لیکن دباؤ میں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے حوالے سے علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کا خیرمقدم کیا جائے گا اور امریکہ کسی بھی معاہدے کے لیے سفارتی راستہ کھلا رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.