وزیراعظم کی واپسی پر امریکہ ایران مذاکرات کی تاریخ طے ہوگی
اسلام آباد:پاکستان نے ایران اور امریکا کو آگاہ کر دیا ہے کہ ثالثی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی حتمی تاریخ کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف کی غیر ملکی دورے سے وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دوسرے مرحلے میں وہی ٹیمیں شریک ہوں گی جنہوں نے پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں حصہ لیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی واپسی کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے اسلام آباد میں شروع ہونے کا امکان ہے، جس سے خطے میں جاری سفارتی عمل کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔
