فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات

0

تہران:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن و استحکام اور جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی تھی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال زیرِ بحث آئی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کا عزم مشترک اور مضبوط ہے، جو گہرے دوطرفہ تعلقات کا مظہر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اس دورے میں ان کے ہمراہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.