ترکیہ کے اسکول میں اندھا دھند فائرنگ، 9 افراد جاں بحق، 13 زخمی

0

انقرہ: ترکیہ  کے صوبے خرمان  میں ایک اسکول میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ ایک تعلیمی ادارے میں پیش آیا جہاں مسلح طالب علم نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ واقعے کے بعد پورے صوبے میں تمام اسکول دو دن کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 طلبہ، ایک استاد اور مشتبہ حملہ آور طالب علم شامل ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ آور نے خودکشی کی یا پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

صوبائی گورنر کے مطابق حملہ آور آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا، جس نے دو کلاس رومز میں داخل ہو کر فائرنگ کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ استعمال ہونے والا اسلحہ ممکنہ طور پر اس کے والد کا تھا، جو سابق پولیس افسر ہیں۔

ترک وزیر انصاف کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اس مقصد کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.