صدرٹرمپ کی پوپ لیو پر سخت تنقید، عالمی سیاست میں نیا تنازع ، اٹلی کی وزیراعظم بھی نشانے پر
واشنگٹن :امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عالمی صورتحال اور بالخصوص ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق حقائق کا ادراک نہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ پوپ کو جنگی امور پر رائے دینے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ وہ موجودہ عالمی حالات سے مکمل طور پر آگاہ نہیں ہیں۔ ان کے مطابق پوپ کو یہ سمجھ ہی نہیں کہ دنیا اس وقت کن سنگین خطرات سے دوچار ہے۔
اسی بیان میں امریکی صدر نے اٹلی کی وزیراعظم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ کے مطابق میلونی ایران کے ممکنہ ایٹمی خطرات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہیں، اور ان کے بقول اگر ایران کو موقع ملا تو وہ انتہائی کم وقت میں اٹلی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
ٹرمپ کے ان بیانات کے بعد سیاسی اور سفارتی حلقوں میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے، تاہم تاحال پوپ لیو یا اطالوی حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
