یو این سیکرٹری جنرل کا اسحاق ڈار سے رابطہ ، اسلام آباد مذاکرات پر پاکستان کے کردار کی تعریف

انتونیو گوتیرس کا خطے میں امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنا

0

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا اور اسلام آباد میں منعقد ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کے انعقاد پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خطے میں امن کے فروغ کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی ایک اہم پیشرفت ہے۔

انتونیو گوتیرس نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں، اور تمام فریقین کو سنجیدہ مذاکرات کے عمل کو دوبارہ شروع کرنا چاہیے۔ انہوں نے بین الاقوامی بحری راستوں کی آزادی اور حقوق کے احترام پر بھی زور دیا۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گفتگو میں پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.