راجپال یادو نے ایوارڈ شو تنازع پر خاموشی توڑ دی، سلمان خان کی حمایت بھی وائرل
ممبئی: بالی وڈ اداکار و کامیڈین راج پال یادو نے 5 اپریل کو منعقدہ ایوارڈ شو میں پیش آنے والے متنازع لمحے کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب میزبان نے لائیو گفتگو کے دوران راجپال یادو کے چیک باؤنس کیس پر مزاحیہ تبصرہ کیا۔ یہ لمحہ حاضرین کے لیے قہقہوں کا باعث بنا لیکن ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد میزبان پر تنقید شروع ہوگئی۔
راجپال یادو نے سوشل میڈیا پر وضاحت دی کہ ایوارڈ شو میں متنازع حصہ دراصل ان، ذاکر اور سوربھ کی مشترکہ منصوبہ بندی تھی۔ انہوں نے دونوں کو اپنے چھوٹے بھائی قرار دیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ ان کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سوربھ نے آڈیٹوریم میں موجود سب لوگوں سے ان کے لیے کھڑے ہو کر تالیاں بجانے کو کہا تھا۔
اداکار نے صارفین سے درخواست کی کہ کسی کو ٹرول نہ کیا جائے اور کہا، “سوربھ کا دل دکھانا، میرا دل دکھانے کے برابر ہے۔” انہوں نے ویڈیو کے آخر میں مزید کہا: "میں سوربھ سے محبت کرتا ہوں، میں ذاکر سے محبت کرتا ہوں، میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں، میں آج جو بھی ہوں، آپ سب کی وجہ سے ہوں، شکریہ۔”
اس دوران بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان سمیت دیگر فنکاروں نے بھی راجپال کے حق میں سوشل میڈیا پر حمایت کی، جس سے ان کی ٹوئٹ وائرل ہوگئی۔
🙏 @saurabhtop #ZakirKhan pic.twitter.com/jPRWjQL9a6
— Rajpal Naurang Yadav (@rajpalofficial) April 7, 2026
