دو بار ہارٹ ٹرانسپلانٹ سے گزرنے والی خاتون کا سلمان خان کے تعاون پر اظہار محبت

0

ممبئی: دل کی دو بار پیوندکاری سے گزرنے والی رینا راجو  نے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان  کے ساتھ اپنے تجربات اور تعاون کا انکشاف کیا ہے۔

رینا راجو نے بتایا کہ سلمان خان 2007 سے اپنی فاونڈیشن  کے ذریعے ضرورت مندوں کو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مالی مدد فراہم کر رہے ہیں، اور اسی سلسلے میں انہوں نے رینا کی مدد بھی کی۔

اپنی پہلی ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے وقت، رینا نے سلمان خان کو فون کیا، جو اُس وقت آسٹریلیا میں شوٹنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سلمان خان نے تقریباً دو گھنٹے فون پر بات کی اور مشکل مرحلے میں حوصلہ دیا۔

رینا راجو نے کہا کہ اداکار نے نہ صرف مجھے بلکہ میرے خاندان کو بھی بھرپور تعاون فراہم کیا۔ دوسری پیوند کاری کے وقت وہ سلمان خان کے گھر ملاقات کے لیے گئیں، جہاں کافی دیر تک بات چیت ہوئی، جو ان کے لیے خوشگوار یادیں بن گئی ہیں۔

انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میں دل و جان سے سلمان خان کی محبت کرتی ہوں اور ان کی انسانی ہمدردی کو کبھی نہیں بھول سکتی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.