ایس ای سی پی نے ماحول دوست سرمایہ کاری کے لیے ای ایس جی میوچل فنڈز کی تجویز دیدی

0

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ای ایس جی (ماحولیاتی، سماجی اور کارپوریٹ گورننس) میوچل فنڈز کی تجویز پیش کی ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق یہ فنڈز کم از کم 70 فیصد سرمایہ ماحول دوست منصوبوں میں لگائیں گے، جس کا مقصد سرمایہ کاری کے ذریعے پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔

کمیشن نے کہا کہ ای ایس جی فریم ورک کمپنیوں میں کارپوریٹ گورننس کو بہتر بنائے گا اور شفافیت میں اضافہ کرے گا۔ گرین واشنگ کی روک تھام کے لیے واضح گائیڈ لائنز بھی جاری کی گئی ہیں، جبکہ ای ایس جی فنڈز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مجوزہ سسٹینیبلیٹی انڈیکس سے ہم آہنگ ہوں گے۔

ایس ای سی پی کے مطابق ڈیٹ فنڈز کو بھی گرین، سماجی اور سسٹینیبلیٹی فنانشل پراڈکٹس میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ، ای ایس جی میوچل فنڈز کا تصوراتی مسودہ عوامی مشاورت کے لیے جاری کر دیا گیا ہے تاکہ سرمایہ کاروں اور اسٹیک ہولڈرز کی رائے شامل کی جا سکے۔یہ اقدام پاکستان میں پائیدار اور ماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.