اسحاق ڈار کا پرتگال کے وزیر مملکت برائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پرتگال کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ پاؤلو رینجل سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔
پرتگال کے وزیر مملکت نے پاکستان کی خطے میں مکالمہ اور سفارت کاری کی کوششوں کی مکمل حمایت اور تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
مزید براں، دونوں نے اعلیٰ سطحی رابطوں کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا اور مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
