اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا رابطہ، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

0

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو جاپان کے وزیر خارجہ توشی میتسو موتیگی کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی، جس میں مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے فوری کشیدگی میں کمی کی اہمیت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان ہر اس کوشش کی حمایت کرے گا جو خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ہو۔

جاپانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور کہا کہ جاپان خطے میں مکالمے اور سفارت کاری کے فروغ میں پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں باہمی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.