امریکہ ایران کشیدگی: پاکستان، مصر اور ترکیے کی اعتماد سازی پر کوششیں

0

واشنگٹن: امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششیں تاحال کسی بڑی پیش رفت تک نہیں پہنچ سکیں، تاہم سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان، مصر اور ترکیے کے وزرائے خارجہ ایک مشترکہ اعتماد سازی پیکج تیار کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ پیکج کا مقصد فریقین کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی راہ ہموار کرنا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن میں ممکنہ توسیع کو یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطے بھی کیے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال ایسا کوئی قابلِ عمل پیکج سامنے نہیں آ سکا جو ڈیڈ لائن میں توسیع اور فریقین کے درمیان ملاقات کو ممکن بنا سکے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی اخبار کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی حتمی ٹائم لائن دینا ممکن نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے منگل کی شام تک آبنائے ہرمز کو نہ کھولا تو ایرانی پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تفصیلی مذاکرات جاری ہیں اور ان کی مقرر کردہ ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل کسی معاہدے تک پہنچنے کا امکان موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.