لندن: برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی قیام امن کی کوششیں بھارت کے لیے دھچکا ہیں۔
اخبار میں بھارتی دفاعی تجزیہ کار سوشانت سنگھ کے مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حالیہ جنگ کے دوران پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان اہم ثالث کے طور پر کردار ادا کیا، جبکہ بھارت مذاکرات سے باہر رہا اور اس کا اثر و رسوخ کم ہوا۔
مضمون میں کہا گیا کہ پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب پر مشتمل علاقائی بلاک اثر و رسوخ کے نئے توازن کی نشاندہی کر رہا ہے، جس سے بھارت کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
سوشانت سنگھ نے مزید لکھا کہ پاکستان نے چین کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھا ہے اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو ثالث کے طور پر ترجیح دیتے ہیں، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سفارتی ہزیمت کا سامنا ہے۔
