شہزاد رائے نے ملالہ یوسفزئی سے غزہ پر خاموشی کا سوال کیا، ملالہ کی  وضاحت

0

کراچی: معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے نوبیل انعام یافتہ تعلیم کی علمبردار ملالہ یوسفزئی سے غزہ میں جاری صورتحال پر ان کی مبینہ خاموشی کے حوالے سے سوال اٹھایا، جس پر ملالہ نے وضاحت دیتے ہوئے اپنا مؤقف پیش کیا۔

شہزاد رائے نے گفتگو کے دوران ملالہ سے مختلف موضوعات پر بات کی اور اس موقع پر غزہ میں جاری انسانی بحران پر ان کی آواز کے بارے میں سوال کیا، جو سوشل میڈیا پر بھی بحث کا باعث بن گیا۔

ملالہ یوسفزئی نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاجواز تنقید کی زد میں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھا چکی ہیں اور ایک اہم تقریب میں اس مسئلے کی نشاندہی کے لیے خصوصی نشان بھی پہن رکھا تھا۔

ملالہ نے مزید کہا کہ وہ نہ صرف غزہ بلکہ دیگر متاثرہ علاقوں میں بچوں، خاص طور پر بچیوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر بھی مسلسل آواز بلند کرتی رہی ہیں، جس میں ایرانی اسکول پر حملے میں جاں بحق ہونے والی بچیاں بھی شامل ہیں۔

ان کے مؤقف کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں اور یہ معاملہ ایک بار پھر عوامی بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.