وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سینئر صحافیوں اور اینکرز سے ملاقات ، خطے کی کشیدہ صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد: ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آج وزارت خارجہ میں سینئر صحافیوں اور اینکرز کے ساتھ بریفنگ کا انعقاد کیا۔
بریفننگ میں علاقائی اور عالمی حالات کے ساتھ ساتھ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات، چیلنجز اور اہم کامیابیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صحافیوں نے سوالات کیے اور وزیر خارجہ نے جامع جوابات فراہم کیے، جس سے ملک کی خارجہ پالیسی کی موجودہ صورتحال واضح ہوئی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اس قسم کے اجلاس وزارت خارجہ اور قومی میڈیا کے درمیان باقاعدہ رابطے کا حصہ ہیں، تاکہ اہم قومی و بین الاقوامی امور کے حوالے سے درست معلومات عوام تک پہنچائی جا سکیں۔
