روس ایران-امریکہ تنازع کے حل میں مدد دینے کے لیے تیار

0

ماسکو: روس نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کی تیاریاں کرلی ہیں۔

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے  آج (جمعرات کو )صحافیوں کو بتایا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن خطے کے رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور اگر ضرورت پیش آئی تو روس بھرپور تعاون فراہم کرے گا تاکہ جنگی صورتحال کو جلد از جلد پُرامن راستے پر لایا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق صدر پیوٹن کی کوششیں ایران سے متعلق تنازعات کے حل اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

اس کے علاوہ صدر پیوٹن آج مصر کے وزیر خارجہ کی میزبانی کریں گے، جس میں ایران جنگ، مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.