مشرق وسطیٰ کشیدگی کے اثرات نمایاں: سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی

0

کراچی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے ایران پر حملے بڑھانے کے اعلان کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں آج شدید مندی دیکھی گئی۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی، جہاں ابتدائی لمحات میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 3763 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 151748 کی سطح پر آگیا۔

کاروبار کے دوران منفی رجحان مزید گہرا ہوا اور 100 انڈیکس مجموعی طور پر 4088 پوائنٹس کی کمی کے بعد 151423 کی سطح تک گر گیا۔ اس طرح مارکیٹ میں 2.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور Iran کے خلاف ممکنہ مزید امریکی کارروائیوں کے خدشات نے سرمایہ کاروں کو محتاط بنا دیا ہے، جس کے باعث فروخت کا دباؤ بڑھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ  کے ایران جنگ سے جلد نکلنے کے بیان کے بعد مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی، تاہم تازہ صورتحال نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ایک بار پھر متاثر کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.