چین: 55 سالہ خاتون نے 25 سالہ شخص کو 2 ارب روپے تحفے میں دے کر شادی کرلی

0

بیجنگ: چین میں 55 سالہ امیر خاتون یو وین ہونگ نے 25 سالہ شخص سے شادی کی اور اسے تقریباً 5 کروڑ یوآن (2 ارب پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کے اثاثے تحفے میں دیے۔

یو وین ہونگ نے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہونے کے بعد والد کے انتقال کے بعد 18 سال کی عمر میں بیوٹی انڈسٹری میں کام شروع کیا اور بعد ازاں اپنا بیوٹی سیلون کھولا۔ 2004 میں انہوں نے ہانگ کانگ میں اپنا کاروباری ادارہ قائم کیا اور اپنی کاروباری سلطنت بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

45 سال کی عمر میں انہوں نے ایک جوان ماڈل سے محبت کی، اور اب انہوں نے ایک اور 25 سالہ شخص سے شادی کی، جس کی پیدائش 2001 میں ہوئی اور ماضی میں وہ یو وین ہونگ کی کمپنی کے لیے بطور ماڈل کام کر چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی  پہلی  ملاقات 2025 کی دوسری ششماہی میں ہوئی اور یو وین ہونگ نے اپنے شوہر کو مہنگے تحائف، بشمول مرسیڈیز گاڑیاں، جائیداد اور نقد رقم دی۔ دونوں نے مارچ 2025 میں شادی کی اور شادی کے موقع پر یہ اثاثے بطور تحفہ پیش کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.