دبئی میں ڈینیوب پراپرٹیز کا 3.5 ملین درہم مالیت کا ‘گرینز’ ماسٹر کمیونٹی منصوبہ متعارف
دبئی(نور حسن ) ڈینیوب پراپرٹیز نے دبئی میں اپنے پہلے بڑے ماسٹر پلانڈ رہائشی منصوبے “گرینز بائی ڈینیوب” کا باضابطہ اعلان کر دیا، جس کی مجموعی مالیت 3.5 ملین درہم سے زائد ہے۔
یہ منصوبہ دبئی انٹرنیشنل اکیڈمی سٹی میں قائم کیا جا رہا ہے، جو دبئی سیلکون اوسس کے قریب واقع ہے اور دبئی کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس علاقے میں ایک لاکھ سے زائد افراد مقیم ہیں جبکہ مستقبل میں “ڈسٹرکٹ آئی او” جیسے بڑے ٹیکنالوجی حب کی بدولت اس کی اہمیت مزید بڑھنے کی توقع ہے، جو محمد بن راشد المکتوم کے وژن کے مطابق ترقی دی جا رہی ہے۔
“گرینز بائی ڈینیوب” میں جدید طرز کے ٹاؤن ہاؤسز اور ولاز شامل ہوں گے، جن میں منفرد اسکائی گارڈنز کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ منصوبے کی تکمیل 36 سے 40 ماہ میں متوقع ہے جبکہ ہینڈ اوور کی تاریخ 2029 کی چوتھی سہ ماہی مقرر ہے۔
ڈینیوب گروپ کے بانی و چیئرمینرضوان ساجن نے کہا کہ یہ منصوبہ دبئی میں ماسٹر کمیونٹیز کے لیے ایک نیا معیار قائم کرے گا۔ ان کے مطابق کم کثافت پر مبنی منصوبہ بندی، پریمیم لوکیشن اور مستقبل میں قیمتوں میں اضافے کی صلاحیت اسے ایک منفرد سرمایہ کاری موقع بناتی ہے۔منصوبے میں 3 اور 4 بیڈروم ٹاؤن ہاؤسز، 5 بیڈروم سیمی ڈیٹیچڈ ولاز اور ٹوئن ولاز شامل ہوں گے، جو خاندانوں اور سرمایہ کاروں دونوں کے لیے موزوں ہیں۔
رابطہ سہولت کے لحاظ سے یہ منصوبہ اہم شاہراہوں کے قریب واقع ہے، جہاں ایمریٹس روڈ صرف 2 منٹ، شیخ محمد بن زید روڈ 6 منٹ، جبکہ برج خلیفہ اور ڈاؤن ٹاؤن دبئی 20 منٹ کی مسافت پر ہیں۔ اسی طرحدبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ 17 منٹ میں پہنچا جا سکتا ہے، جبکہ مجوزہ بلیو لائن میٹرو اس کی رسائی کو مزید بہتر بنائے گی۔
لائف اسٹائل اور صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کمیونٹی میں 50 سے زائد سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں بیچ طرز کے مقامات، کھیلوں کے میدان، فٹنس و ریکوری زونز، سرسبز علاقے اور خاندانی تفریحی مقامات شامل ہوں گے۔
3.5 ملین درہم سے شروع ہونے والی قیمت اور 1 فیصد ماہانہ ادائیگی پلان کے ساتھ یہ منصوبہ دبئی کے تیزی سے ترقی کرتے علاقے میں ایک مضبوط سرمایہ کاری موقع کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
