ایف بی آر کیلئے مارچ کا ٹیکس ہدف مشکل، 200 ارب روپے تک شارٹ فال کا خدشہ

0

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لیے مارچ 2026 کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا بڑا چیلنج بن گیا ہے اور محصولات میں نمایاں کمی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو مارچ کے دوران 1367 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنے کا ہدف دیا گیا تھا، تاہم موجودہ وصولیوں کی رفتار اس بات کی نشاندہی کر رہی ہے کہ ادارہ مقررہ ہدف حاصل کرنے میں مشکلات کا شکار ہے۔

ابتدائی تخمینوں کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں 150 سے 200 ارب روپے تک شارٹ فال کا امکان ہے، جس سے حکومتی مالی اہداف متاثر ہو سکتے ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکس ہدف میں ممکنہ کمی حکومتی ریونیو پوزیشن پر دباؤ بڑھا سکتی ہے، جبکہ آئندہ بجٹ کی تیاری اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ معاملات پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.