معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر پی سی بی کا زمبابوین کرکٹر موزاربانی کیخلاف قانونی ایکشن کا فیصلہ

0

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ  نے معاہدےکی خلاف ورزی پر  زمبابوین کرکٹر بلیسنگ موزاربانی کے خلاف قانونی ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی نے آئی پی یل سے معاہدہ کرکے  پی ایس ایل 11 سے دستبرداری کا فیصلہ کیا تھا۔بلیسنگ موزاربانی کا آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔

زمبابوین کرکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے پی ایس ایل سے معاہدے کے دوران آئی پی ایل سے معاہدہ سائن کیا۔

معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے  زمبابوین کرکٹر بلیسنگ موزاربانی کے خلاف قانونی ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.