اسحاق ڈار کا بنگلادیشی ہم منصب سے رابطہ،دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

0

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بنگلادیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور اس کے علاقائی امن و استحکام پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اس امر پر بھی بات چیت کی گئی کہ موجودہ حالات کے وسیع تر نتائج خطے کے دیگر ممالک کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔

گفتگو کے دوران پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے قریبی رابطے جاری رکھے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.